شجر کاری کا عالمی دن ؛ 6لاکھ میوہ دار درختوں کی شجرکاری کا ہدف مقرر

 سرینگر//جنگلات کے عالمی دن کے موقعہ پر کل محکمہ باغبانی کی طرف سے فروٹ نرسری زکورہ میںایک شجر کار ی مہم کا اہتمام کیا گیا۔محکمہ کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے شجر کاری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال محکمہ نے مختلف اقسام کے 6لاکھ میوہ دار درختوں کی شجرکاری کا ہدف مقرر کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سیب ،خوبانی ،گلاس ،اخروٹ اوردیگر اقسام کے درختوں کی شجرکاری کو ترجیح دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ محکمے نے ڈیڑھ لاکھ پودے تیار کئے ہیں جنہیں باغ مالکان میں تقسیم کیاجائے گا۔