ترال//ترال میں قائم اکمل ہائی سکول بجونی میں سنیچر کو شجر کاری کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول منتظمین ،طلباء محکمہ جنگلات ،سوشل فارسٹری کے افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ اس تقریب میں مختلف قسم کے درختوں کی ایک بڑی تعداد کو سکول کے احاطے میں لگا یا گیا۔تقریب میں محکمہ جنگلات کے انچارج رینج افسر اوجل سنگھ نے شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔