Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

شب قدر اور اعتکاف کی اہمیت روشنی

Mir Ajaz
Last updated: April 5, 2024 6:44 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE
عبدالعزیز
یہ وہ مبارک رات ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔ یہ رات اپنی قدر و قیمت کے لحاظ سے ، اس کام کے لحاظ سے جو اس رات میں انجام پایا، ان خزانوں کے لحاظ سے جو اس رات میں تقسیم کئے جاتے ہیں اور حاصل کئے جاسکتے ہیں، ہزاروں مہینوں اور ہزاروں سالوں سے بہتر ہے۔ جو رات قیام کرے اس کو سارے گناہوں کی مغفرت کی بشارت دی گئی ہے۔ ہر رات کی طرح اس رات میں بھی وہ گھڑی ہے جس میں دعائیں قبول کرلی جاتی ہیں، اور دین و دنیا کی جو بھلائی مانگی جائے وہ عطا کی جاتی ہے۔ (مسلم :جابرؓ)
اگر آپ اس رات کے خیر سے محروم رہیں تو اس سے بڑی بد قسمتی اور کوئی نہیں ہوسکتی۔ (ابن ماجہ: انس بن مالک ؓ)
یہ رات کون سی رات ہے؟ یہ ہم کو یقینی طور پر نہیں بتایا گیا ہے۔ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آخری عشرہ کی کوئی طاق رات ہے، یعنی 21ویں، 23ویں، 25ویں، 27ویں یا 29ویں۔ بعض احادیث میں کہا گیا ہے کہ یہ آخری عشرہ کی کوئی ایک رات ، یا رمضان المبارک کی کوئی بھی رات ہے۔
عام طور یہ سمجھا جاتا ہے کہ ستائیسویں رات ہے اور اگر اس رات قیام اور عبادت کا اہتمام کرلیا جائے تو کافی ہے ۔یہ ضرور ہے کہ بعض صحابہؓ اور صلحاء کی روایات سے ستائیسویں رات کی تائید ہوتی ہے، لیکن میرے خیال میں اس رات کا واضح تعین نہ کئے جانے میں ایک گہری حکمت پوشیدہ ہے۔ اگر یہ سمجھ یاجائے کہ ہمیں یہ رات معلوم ہے اور یہ ستائیسویں رات ہے، تو یہ حکمت ضائع ہوجاتی ہے۔
اس کو پوشیدہ رکھنے کا راز یہ ہے کہ آپ اس کی جستجو اور تلاش میں سرگرداں رہیں، محنت کریں، اپنی آتش شوق کو جلتا رکھیں۔ جو چیز اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب اور پیاری ہے وہ یہ کہ بندہ اس کو خوش کرنے کیلئے اور اس کی رحمت اور انعامات کی طلب اور شوق میں، ہر وقت ہمہ تن جستجو بنا رہے، مسلسل کوشش میں لگا رہے۔ کام سے زیادہ، ارادہ اور مسلسل کوشش ہے جو اللہ تعالیٰ کو مطلوب ہے۔ اگر معلوم ہو کہ یہ رات کون سی ہے تو سعی و جہد کی جو کیفیت مطلوب ہے وہ ہاتھ نہ آئے گی۔
اس رات کے قیام میں سے وہ سارا خیر و برکت تو حاصل ہوگا ہی جو کسی بھی رات کے قیام سے حاصل ہوتا ہے لیکن ایک طرف تو اس عام خیر و برکت میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے، دوسری طرف مزید خیر و برکت کے دروازے بھی کھول دیئے جاتے ہیں۔ پورا رمضان المبارک ہماری امت پر اللہ تعالیٰ کی اس خصوصی رحمت کا مظہر ہے کہ اس نے ہمارے لئے کم وقت اور مختصر عمل میں ثواب اور اجر رکھا ہے۔ شب قدر ہمارے ربّ کی خصوصی رحمت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ کوشش کیجئے کہ اس طاق رات ، اللہ کے حضور قیام و صلوۃ،تلاوت و ذکر اورد عاء و استغفار میں گزاریں۔ پوری رات ممکن نہ ہو تو نصف شب کے بعد سحری تک دو تین گھنٹے گزاریں۔ ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوں، سجدہ میں پیشانی زمین پر ٹیک دیں، روئیں اور گڑ گڑائیں، اپنے گناہوں سے استغفار اور توبہ کریں۔قبولیت دعا کی خصوصی گھڑی تو ہر شب آتی ہے ، لیکن شب قدر میں اس گھڑی کا رنگ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ وہ گھڑی نہ معلوم کون سی ہو، اسی لئے نبی کریم ؐ نے حضرت عائشہ ؓ کو ایک مختصر مگر بہت جامع دعا سکھائی تھی، جو اس رات میں آپ بھی کثرت سے مانگیں۔اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ  الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی (احمد، ترمذی)’’میرے اللہ ، تو بہت معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو محبوب رکھتا ہے، پس مجھے معاف کردے۔‘‘
     اعتــکـاف: اگر ہمت و حوصلہ ہو تو پھر آپ آخری عشرہ میں اعتکاف بھی ضرور کریں۔ دس دن کا ممکن نہ ہو تو کم مدت کا سہی۔ اعتکاف، قلب و روح، مزاج و انداز، اور فکر و عمل کو للہیت کے رنگ میں رنگنے اور ربانیت کے سانچہ میں ڈھالنے کیلئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ اس طرح شب قدر کی جستجو کا کام بھی آسان ہوجاتا ہے۔ اعتکاف ہر شخص کیلئے تو ممکن نہیں، لیکن اس کی اہمیت اس سے ظاہر ہے کہ اس کو فرض کفایہ قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم ؐ نے ہمیشہ اعتکاف کیا ہے، اور اس کی بڑی تاکید فرمائی ہے۔ حضرت عائشہ ؓ بتاتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو رسول اللہؐ اپنی کمر کس لیتے، راتوں کو جاگتے، اپنے گھر والوں کو جگاتے، اور اتنی محنت کرتے جتنی کسی اور عشرہ میں نہ کرتے۔ (بخاری، مسلم)اعتکاف کی اصل روح یہ ہے کہ آپ کچھ مدت کیلئے دنیا کے ہر کام، مشغلہ، اور دلچسپی سے کٹ کے اپنے آپ کو صرف اللہ کیلئے وقف کریں۔ اہل و عیال اور گھر بار چھوڑ کے اس کے گھر میں گوشہ گیر ہوجائیںاور سارا وقت اس کی یاد میں بسر کریں۔ اعتکاف کا حاصل یہ ہے کہ پوری زندگی ایسے سانچہ میں ڈھل جائے کہ اللہ کو اور اس کی بندگی کو ہر چیز پر فوقیت اور ترجیح حاصل ہو۔
رابطہ۔9831439068
[email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025
جمعہ ایڈیشن

قرآن مجید اور انسان کی فطرت فہم و فراست

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?