Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

شب قدر اورعید الفطر کے انتظامات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 10, 2018 1:29 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر بصیرا حمدخان نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران وادی میں شب قدر اور عیدالفطر کی تقریبات کی مناسبت سے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوںنے وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو مارکیٹ چیکنگ میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوںنے ناجائز منافع خوری اور ملاوٹی اشیأ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے۔اس موقعہ پر  خوراک ،ا مور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ وادی بھر میں صارفین کو فراہم کرنے کیلئے چاول،کھانڈ اورمٹی کے علاوہ دیگر اشیاء کا وافر سٹاک موجود ہے۔صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی حکام کو بہتر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لئے شہرمیں ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے اہم مقامات ،جہاں عید نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہونے والے ہیں،میں صفائی ستھرائی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زوردیا۔صوبائی کمشنر نے لیہہ اور کرگل سمیت تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ منعقد کی اورشب قدر اور عید الفطر کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ،آئی جی ٹریفک کشمیر بسنت رتھ اورسی ای او جموں کشمیر مسلم وقف بورڈ،جی ایم ایس آر ٹی سی،کمشنر ایس ایم سی اورایس ایس پی ٹریفک نیز ایس ایس پی سیکورٹی بھی موجود تھے۔اُدھر بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر خورشید احمد ثنائی کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران متعلقہ آفیسران کو مقدس شب قدر اور عید الفطر کے دوران لوگوں کے لئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ضلع کی تمام زیارتگاہوں اوراہم مساجد کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے پر بھی زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں ناجائز منافع خوری کو روکنے اورقیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے چیکنگ سکارڈوں کو متحرک ہونے کی ہدایت دی۔بارہمولہ میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر نثا ر احمد نقاش کی صدارت میں آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں شب قدر اور عید الفطر کے لئے کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی سی،ڈائریکٹر پلاننگ اور ضلع کے تحصیلداروں کے علاوہ سیکٹور ل آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران پی ڈی ڈی اور  پی ایچ ای کو بجلی اور پانی کی معقول سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔جب کہ جامع مساجد،خانقاہوں اورزیارت گاہوں کے گردونواح میں صفائی ستھرائی پر ٹھوس توجہ مبذول کرنے پر زوردیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام سجاد حسین کی صدار ت میں آج منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں آنے والی اہم تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے لازمی اشیأکی خریدوفروخت کے دوران سرکاری نرخنامہ پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ سکارڈوں کو مختلف بازاروں اورسبزی منڈیوں کا باقاعدہ معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر بجلی اورپانی کی سپلائی مین مزید معقولیت لانے کے لئے متعلقہ آفیسران پر متحرک رہنے پر زوردیا گیا۔شب قدر ارعید الفطر کے انتظامات کے سلسلے میں انتظامات میںاننت ناگ میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر محمد یونس ملک کی صدارت میں ڈاک بنگلہ میںایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متعلقہ محکموںکے تمام آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں لازمی اشیأ بشمول چاول،آٹے،کھانڈ،ایل پی جی اورمٹی کے تیل کی دستیابی کے علاوہ ٹرانسپورٹ اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کابھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران چاول اور دیگر اشیأ کی سٹاک اور سپلائی پوزیشن کابھی جائزہ لیا گیا۔بڈگام میں انتظامات کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے لازمی اشیأ کی معقول سپلائی اورقیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ کے دوران اہم مساجد ،خانقاہوں اورعیدگاہوں میں صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی جب کہ ضلع کے مختلف بازاروں پر چیکنگ سکارڈوں کو بھی متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں

Related

کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025
کشمیر

ڈی ڈی سی ممبر اور اسکا ایجنٹ50,000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?