سرینگر//شب برات کی تقریبات آ ج یعنی ہفتہ کو ریاست کی تین خطوں میں انتہائی عقیدت و احترام اورتزک و احتشام کیساتھ منائی جارہی ہیں ۔ مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کا اہتمام ہوگا جس دوران لاکھوں فرزندان توحیدگنا ہو ں کی بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت اور عا فیت کی دعا ما نگیںگے۔ماہِ شعبانِ المعظم کی پندرہویں شب کو شبِ برات کہا جاتا ہے۔ اِس شب میںرب العزت اپنے فضل و کرم کے سبب بے شمار گناہ گاروں کی مغفرت فرماتا ہے اور سال بھر میں ہونے والے واقعات و حوادث کو لکھ دیتا ہے اور پورے سال میں انسانوں سے سرزد ہونے والے اعمال اور پیش آنے والے واقعات سے بھی اپنے فرشتوں کو باخبر کردیتا ہے۔ و ادی میں شب برات کی بڑی تقریبات آثار شریف درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہو رہی ہیں جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے رات بھر شب خوانی کریں گے۔واضح رہے کہ امسال یہ تقریب مجلس توبہ و استغفار کے طور پر بھی منائی جا رہی ہے۔اس دوران میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے اعلان کیا کہ شب برات کی مقدس تقریب حسب معمول مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز عشاء کے بعد منائی جا رہی ہے جبکہ عشاء کی نماز9:30 پر قائم ہوگی اور اسکے فورا بعد وعظ و تبلیغ اور توبہ و استغفار کی خصوصی مجلس آراستہ کی جائیگی۔تاریخی خانقاہِ معلی میں نمازِ عشاء ساڑھے 10بجے ادا کی جائیگی ۔ کوہ ما راں میں واقع میں زیارت شیخ مخدوم ؒ کے آ ستانیہ عالیہ جناب صاحب صورہ ، سید صاحب سونہ وار،خانیار ،آثار شریف شہری کلاشپورہ ،اقرا مسجد سرائے بالااورحضرت سلطان العارفین ؒ، شیخ نور الدین نورانی ؒ کی زیارت گاہ واقع چرار شر یف ،پنجورہ شوپیان ، تجر شریف سوپور ، بانڈی پورہ ، ہندوارہ ، جامع مسجد کپوارہ کیساتھ ساتھ وادی کی تمام مساجد ، خانقاہوں اور زیارتگاہوں میںبھی شب خوانی کا اہتما م کیا جاہا ہے جسکے دوران ائمہ مساجد نے تفصیل کے ساتھ شب برات کی اہمیت اور فضیلت کو اْجاگر کیا جائے گا۔ادھرجموںاور لہیہ لداخ کے مسلم آبادی والے علاقوںمیں شب برات کی مقدس اور بابرکت تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔