شب برات کی تقریب | جامع مسجد سرینگر میں اجتماعی طور توبہ و استغفار کی مجلس ہوگی

سرینگر// انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سیکریٹری کی اطلاع کے مطابق شب برات کی تقریب20 اپریل2019 سنیچر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ اس روز عشاء کی نماز9:30بجے رات قائم ہوگی اور نماز کے فوراً بعد حسب معمول  میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق شب برات کی فضیلت و اہمیت اور فلسفہ و حکمت پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے علاوہ اجتماعی طور توبہ و استغفار کی مجلس کی پیشوائی کریں گے۔