نئی دلی// مرکزی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد شاہ کے ساتھ تہاڑ جیل میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔وزارت داخلہ نے تہاڑ جیل حکام کے توسط سے یہ بات بتائی ہ۔میڈیا کے بعض حصوں میں گردش کررہی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ڈء آئی جی تہاڑ جیل شیلندر پریہار نے کہاکہ شبیر شاہ بالکل صحیح سلامت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے دیگر قیدی بھی بسلامت ہیں ۔انہوں نے لوگوں سے اس طرح کی جعلی خبروں سے ہوشیا ررہنے کی تلقین کی ۔اس سے قبل حریت لیڈر الطاف احمد شاہ کی بیٹی نے کہا تھا کہ ان کے والد تہاڑ جیل میں اچانک گرجانے سے زخمی ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کے والد کے حوالے سے خبر کی وجہ سے شبیر شاہ کی سلامتی کو لے کر افواہ پھیل گئی۔