Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

شبانہ سردی کا زور ٹوٹ گیا،دن کی سردی میں اضافہ | بالائی و میدانی علاقوں میں برف و باراں | گریز، لداخ، مغل شاہراہ، سنتھن ٹاپ کشتواڑاور کرنا ہ سڑکیں بند

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 6, 2021 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر //محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار خشک موسم کا روزہ ٹوٹ گیا اور میدانی و بالائی علاقوں میں برف و باراں سے شبانہ درجہ حرارت می بہتری البتہ  دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ تازہ برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر کچھ گھنٹو ں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوئی تھی تاہم سرینگر لداخ ، گریز بانڈی پورہ ،کرناہ کپوارہ ، مژھل کپوارہ ، کیرن کپواہ اور مغل روڑ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے بتایا کہ ’دراس اور کشمیر کی اوپری پہاڑوں پر اتوار کی صبح کو ہلکی برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہو رتی رہیں۔

شمالی کشمیر 

کپوارہ سے نمائندے اشرف چراغ کے مطابق ضلع کے میدانی علاقوں میں صبح سے بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی۔ نستہ ژھن گلی پر 8 انچ ،فرکیاں ٹاپ پر6 انچ اور زیڈ گلی مژھل میں 7 انچ برف جمع ہوئی جس کے نتیجے میں ان سڑکوں کو احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔ بارہمولہ سے  فیاض بخاری کے مطابق ضلع کے سوپور ، بارہمولہ  ، رفیع آباد ، پٹن میں بارشیں ہوئیں جبکہ اوڑی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی  ۔مشتاق الحسن نے ٹنگمرگ سے اطلاع دی ہے کہ اتوار کی صبح ٹنگمرگ کے بالائی علاقوں میں پہلے ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تیز ہوا جبکہ بالائی علاقوں میں اتوار کی شام دیر گئے تک برف باری جاری تھی۔ تازہ برفباری سے ٹنگمرگ۔ گلمرگ سڑک پرکا نارڈ کے مقام پر پھسلن پیدا ہونے سے 5گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئیں۔ شام دیر گئے مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ٹریفک کو بحال کیا گیا ۔گلمرگ میں 2انچ تازہ برف جمع ہوئی جبکہ افروٹ میں 10انچ ، کنگ ڈوری میں6انچ برف جمع ہوئی تھی ۔بانڈی پورہ سے عازم جان نے بتایا کہ تازہ برف باری کے خدشے کے پیش نظر ایک روز قبل ہی بانڈی پورہ گریز سڑک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کی گئی تھی۔رازدان ٹاپ پر تازہ 7انچ برف جمع ہوئی جبکہ گریز اور تلیل کے بالائی اور میدانی علاقوں میں دن بھر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ بانڈی پورہ کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوتی رہیں۔

وسطی کشمیر 

شہر سرینگر میں اتوار کی صبح سے ہی بارشیں شروع ہوئیں اور بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ادھرکنگن سے غلام نبی رینہ نے بتایا کہ سنیچر رات دیر گئے دراس،منی مرگ،زوجیلا،سونہ مرگ اور پنجترنی میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جبکہ گگن گیر ،گنڈ، کلن اور کنگن میں ہلکی اور درمیانہ درجہ کی بارشیں ہوئیں ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زوجیلامیں 3 انچ، دراس 3انچ اور سونہ مرگ میں 2انچ  برف ریکارڈ کی گئی ۔ برفباری کے پیش نظر سرینگر لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ۔ سونہ مرگ سے لداخ جانے والی قریب 70مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔ نمائندے ارشاد احمد کے مطابق گاندربل ضلع بھر میں اتوار کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جو دن بھر جاری تھا ۔ادھر بڈگام کے خان صاحب ، بیروہ ، چاڈورہ کے میدانی علاقوں میں دن بھر بارشیں ہوئیں جبکہ یوس مرگ ،دودھ پتھری، کنہ دجن سمیت دیگر بالائی علاقوں میں شام دیر گئے ہلکی برفباری ہوئی ۔

جنوبی کشمیر 

شوپیاں سے نمائندے شاہد ٹاک کے مطابق تازہ برف باری کے نتیجے میں مغل روڑ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔پیر کی گلی اور دبجن میں تازہ 8انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ ضلع کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں ۔کولگام سے خالد جاوید کے مطابق ضلع بھر میں اتوار کی صبح سے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ بعد دوپہر  جواہر ٹنل، داندواڑہ ،نندی مرگ اور اہربل علاقوں میں برف باری ہوئی۔ ان علاقوں میں اتوار کی شام تک 3سے4انچ برف جمع ہو گئی تھی ۔ادھر پلوامہ اور اننت ناگ میں بارشیں ہو رتی رہیں۔

بانہال 

بانہال سے محمد تسکین نے بتایا کہ سنیچر کی رات دس بجے سے ہی بانہال سیکٹر میں ہلکی بارشوں کا آغاز ہوا جو شام تک جاری تھا ۔ اس دوران بانہال کے اوپری پہاڑی علاقوں اور بستیوں میں اس موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔ پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے کے علاوہ مہو منگت ، سراچی ، اکھرن اور ترنہ ، ترگام ، چنجلو اور گول کی پہاڑیوں پر اس موسم کی پہلی برفباری ہوئی  ۔ ادھررام بن بانہال سیکٹر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری اور کئی مقامات پر سڑک پر پتھروں کے گر آنے کے باوجود بھی جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی۔ موسمی پیشگوئی کے پیش نظر اتوار کو قدرے کم تعداد میں مسافر گاڑیوں نے دو طرفہ طور شاہراہ پر سفر کیا جبکہ مال گاڑیوں کو یکطرفہ طور جموں کی طرف چلنے کی اجازت تھی ۔ رامسو اور رام بن کے سیکٹر میں چند ایک مقامات پر  پتھر گر آئے تاہم شاہراہ کو قابل آمدورفت بنائے رکھا گیا ۔
 
 
 
 
اگلے10دنوں تک موسم خشک رہے گا 
کوئی بڑی موسمیاتی تبدیلی نہیں آئیگی :لوٹس
اشفاق سعید 
سرینگر // محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق جموں وکشمیر کے کچھ ایک علاقوں سمیت خطہ لداخ کے زنسکار اور کرگل اضلاع میں پیر کی شام تک برف باری کا امکان ہے، تاہم مجموعی طور پر دوپہر کے بعد موسم میں تبدیلی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ 24گھنٹوں تک موسم ابر آلود بھی رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے 10دن تک موسم خشک رہے گا اور اس دوران کسی بھی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی بھی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ خشک موسم کے چلتے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ آئے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

جان بوجھ کر دفن کئے گئےملی ٹینسی کیس دوبارہ کھولنے کا حکم ایل جی کی ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو ہدایت

July 1, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ اقتصادی جنگ کا فعل تھاتاکہ کشمیر کی سیاحت کو تباہ کیا جائے:وزیر خارجہ جے شنکر

July 1, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

July 1, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?