سرینگر //وادی میں جاری یخ بستہ ہوائوں اور کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ کے بیچ محکمہ موسمیات نے 11جنوری سے وادی کے کچھ ایک بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ برف پوش پہاڑوں سے اٹھنے والی یخ بستہ ہوائوں کے سبب پوری وادی اس وقت سرد ی کی لپیٹ میں ہے اور موسم کے خشک رہنے کے سبب کم سے کم درجہ حرارت میں بھی گراوٹ دیکھنے کا مل رہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وادی میںمنگل اور بدھ کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0ڈگری سیلشیس ریکارڑ کیا گیا جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.0ڈگری اور منفی2.2ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔خطہ لداخ بھی سردی کی سخت لپیٹ میں ہے۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.9ڈگری جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.3ڈگری سیلشیس ریکارڑ کیا گیا۔