سرینگر// سرینگر اور جموں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ‘سے سردی کی شدت میں کسی حد تک کمی آئی ہے ،تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں موسمی صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ گزشتہ 4روز تک شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں گرائوٹ آنے سے یخ بستہ ہوائوں نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔تاہم اب رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست سرینگر اور جموں میں رات کے درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرینگر اور جموں میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو درجہ حرارت گزشتہ دنوں کے مقابلے میں قدرِ بہتر تھا ۔ریاست بھر میں رات کے درجہ حرارت میں آئی کمی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ،تاہم اب کم ازکم درجہ حرارت میں آئی بہتری کے سبب اس میں کسی حد تک بہتری آئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم ازکم درجہ حرارت 1.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں میں رات کا درجہ حرارت8.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو کم ازکم درجہ حرارت منفی3.1ریکارڈ کیا گیا تھا ،جو ماہ ِنومبر میں ایک عشرے کا سب سے کم درجہ حرارت تھا ۔یاد رہے کہ28نومبر2007کو سرینگر میں کم از درجہ حرارت منفی4.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے بعض بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔خطہ لداخ میں بھی رات کے درجہ حرارت میں بہتر ی ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لہیہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی10.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل میں کم ازکم درجہ منفی5.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔جمعہ کی رات کو لہیہ کا کم ازکم درجہ حرات منفی12ڈگری جبکہ کرگل میں کم ازکم درجہ منفی9ریکارڈ کیا گیا تھا ۔پہلگام میں کم ازکم درجہ حرارت0.2ڈگری اور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی2.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔کٹرا میں کم ازکم درجہ حرارت9.9ڈگری،بٹوت میں کم ازکم درجہ حرارت7.1ڈگری،بانہال میں کم ازکم درجہ حرارت7.0ڈگری اور بھدرواہ میں کم ازکم درجہ حرارت3.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔