سرینگر/سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل کل اپنی سیاسی پارٹی لانچ کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں شہر کے راجباغ علاقے میں اتوار کو ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ''جموں کشمیر پیپلز مؤمنٹ'' باضابطہ لانچ کی جائے گی۔
شاہ نے ماہ جنوری میں سرکاری نوکری سے استعفیٰ دیکر سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا۔