سید اعجاز
سرینگر//پلوامہ ضلع کے شاہورہ علاقہ میں محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے کل شاہ ظہورسپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال پلوامہ میں شاہورہ ٹی20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل کے چیرمین سید باری اندرابی نے علاقے کے معزز شخصیات کی موجودگی میں کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
باری اندرابی نے کہا کہ نوجوانوں کا کھیل کود کی طرف راغب ہونا لازمی ہے کیوں کہ کھیل کوداب تفریح تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ اس نے اب پیشہ ورانہ میدان میں خاص جگہ حاصل کی ہے۔ زونل سپورٹس آفیسر منظور احمد ،ایس ایچ او لاسی پورہ کے علاوہ تقریب میں علاقے کی کئی معزز شخصیات موجود تھیں جن میں محفل بہار ادب شاہورہ کے جنرل سیکرٹری رشید صدیقی ، مقامی صوفی بزرگ میر عزیز قادری، ٹریڈ یونین لیڈر غازی عبدالعزیز ،منظور ظہور شاہ چشتی، عبدالرشید شاہوری ، حاجی غلام محمد ڈانگرو نمبردار ، ماسٹر محمد یوسف میر ،، بلال حمید شاہوری،طارق احمد راتھر،مظفر احمد ذاسو شامل ہیں۔افتتاحی میچ ایس جے سی سی تملہ ہال اور ٹہاب ٹائیگرس کے درمیان کھیلا گیا جو کہ تملہ ہال نے جیت لیا۔ مدثر احمد تملہ ہال مین آف دی میچ قرار دئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں پلوامہ اور شاہورہ تحصیلوں کی 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔آج یعنی بدھ کو 2میچ کھیلے جارہے ہیں ۔