الریاض// مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانہ میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنہ کے لئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔