کراچی //پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ کرکٹر آئندہ برس ویلن ٹائنزڈے کے موقع پر نکاح کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی کی منگنی گزشتہ برس مارچ میں سابق کرکٹر شاہد ا?فریدی کی صاحبزادی انشا ا?فریدی کے ساتھ ہوئی تھی۔ دونوں کی منگنی کے بعد ہی شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کے خاندان نے رشتے ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔منگنی کے بعد رواں برس جولائی میں شاہین آفریدی نے جلد شادی کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم کہا تھا کہ ابھی ان کی منگیتر تعلیم مکمل کر رہی ہیں جب کہ انہوں نے فی الحال کرکٹ پر توجہ دے رکھی ہے۔لیکن اب دونوں خاندانوں کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہین اور انشا آفریدی کا نکاح فروری 2023 میں ہوگا۔شاہین ا?فریدی کے ذرائع نے ڈان کے ساتھ بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کرکٹر اور انشا آفریدی کا نکاح ویلن ٹائنزڈے کے موقع پر 3 فروری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق کرکٹر کا نکاح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ا?ئندہ سیزن سے قبل ہوگا اور تمام تقریبات کراچی میں ہی ہوں گی۔