سید اعجاز
پلوامہ//پلوامہ ضلع کے شاہورہ علاقہ میں محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے شاہ ظہورؔسپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال پلوامہ میں شاہورہ ٹی20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے۔کل یہاں2میچ کھیلے گئے ۔پہلا مقابلہ نیلورہ اور بٹ نور کے درمیان ہوا جو نیلورہ نے جیت لیا ۔دوسرامیچ چند گام اور نائرہ کے مابین ہوا جو چندگام نے جیت لیا ۔اس سے قبل جمعہ کو ٹورنامنٹ کا اہم میچ جمہ خانہ پلوامہ اور ینگ بائز لتر کے درمیان کھیلا گیا جو جمہ خانہ پلوامہ نے جیت لیا ۔جمہ خانہ پلوامہ کے کپتان شبیر لیفٹی کو مین آگ دی میچ قرار دیا گیا۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایس جے سی سی تملہ ہال اور ٹہاب ٹائیگرس کے درمیان کھیلا گیا جو کہ تملہ ہال نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں پلوامہ اور شاہورہ تحصیلوں کی 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاح منگل کو ضلع ترقیاتی کونسل کے چیرمین سید باری اندرابی نے علاقے کے معزز شخصیات کی موجودگی میں کیا۔ جہاں کھلاڑیوں ،شائقین کھیل اور علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔