بانہال //منگل کی دوپہر بعد جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو کے نزدیک ایک تویرا گاڑی پر پتھر گراجس کی وجہ سے دو مسافر زخمی ہوئے۔ انہیں رامسو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ یہ گاڑی جموں سے کشمیر کی طرف آنے کے دوران رامسو کے قریب گرتے پتھروں کی زد میں آئی ۔ دن بھر دھوپ کے بعد شام کو ہلکے بادلوں کے بیچ جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت یکطرفہ طور جاری رہی اور منگل کے روز وادی سے مسافر اور مال گاڑیوں کو جموں کی طرف چلنے کی اجازت تھی ۔ منگل کے روز بغیر کسی خلل کے ٹریفک چلتا رہا تاہم پیر کی شام دیر کچھ مقامات پر پتھر اور ملبہ گر آیا تھا تاہم اسے فوری صاف کرکے شاہراہ کو قابل آمدورفت بنایا گیا۔ادھرمنگل کی دوپہر بعد جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو کے نزدیک ایک تویرا گاڑی پر پتھر گراجس کی وجہ سے دو مسافر زخمی ہوئے۔ انہیں رامسو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ یہ گاڑی جموں سے کشمیر کی طرف آنے کے دوران رامسو کے قریب گرتے پتھروں کی زد میں آئی ۔