سرینگر// سینئر پی ڈی پی ممبر ڈاکٹر محبوب بیگ نے شایہراہ پر قدغن لگانے کے انتظامی فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ حیران کن اور غیر قانونی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہمیں غلام بنایا جارہا ہے اور ہم سے ہی ہماری شاہراہ کو استعمال کرنے سے روکا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے برطانوی راج میں بھی اس طرح کے حکم نامے کی نظیر نہیں ملتی کہ عوام کو سڑکوں اور شاہراہوں پرچلنے سے روکا گیا ہو۔محبوب بیگ نے کہاکہ شاہراہ قدغن نہ صرف انسانی حقوق کی پامالی ہے بلکہ اس سے ریاست کی معاشی حالت مزید خراب ہوگی ۔انہوں نے حکومت ہند سے اس پابندی کو فوری طور کالعدم قرار دینے کا مطالہ کیا۔