ماسکو//شام سے امریکی فوج کی سرکاری طور پر واپسی کے بعد کچھ فوجی جنوبی التنف فوجی کیمپ میں رک سکتے ہیں. امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے میڈیا کو یہ اطلاع دی۔این بی سی نیوز چینل کے مطابق فی الحال تقریبا 200 امریکی فوجی اس اہم کیمپ میں موجود ہیں۔یہ کیمپ تہران- بغداد -دمشق کو آپس میں جوڑتا ہے ۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اپنے اسرائیلی دورہ کے دوران شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے پس نظر میں بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں فتح کا دعوی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے ۔ دراصل، ٹرمپ کے اس فیصلے پر اسرائیلی سمیت کئی ممالک نے تشویش ظاہر کی ہے ۔قابل غور ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں سال 2015 سے ہی دو ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔یو این آئی