استنبول// شام کے عفرین شہر میں ایک چار منزلہ عمارت میں اتوار کو ہونے والے بم دھماکہ میں چار فوجیوں ور سات شہری ہلاک ہو گئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولو نے آج یہ اطلاع دی۔ایجنسی کے مطابق یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب شام اور ترکی کی فوجیں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران ایک عمارت میں داخل ہو رہی تھیں۔گمان کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے عمارت میں بم پہلے سے نصب کر رکھا تھا۔ رائٹر