Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

شام سے فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، امریکی اتحادی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 13, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن// امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سربراہی اتحاد کے ترجمان کرنل سین ریان کا کہنا تھا کہ ‘کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن انہرینٹ ریزولو (سی جے ٹی ایف-او آئی آر) نے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘متحرک سیکیورٹی کا خیال رکھے بغیر ہم حتمی تاریخ، مقام یا فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات نہیں کریں گے’۔ انسانی حقوق کی شامی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اتحادیوں نیشمال مشرقی صوبے حسکہ میں رمیلان ائرفیلڈ پر اپنی فوجیوں کی کمی شروع کردی ہے۔ تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘حسکہ کے رمیلان ملٹری بیس سے گزشتہ روز ہی چند امریکی فورسز نے واپسی کر دی تھی’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکی صدر کے اعلان کے بعد یہ واپسی پہلی مرتبہ ہوئی ہے’ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے مکمل فوجی انخلا کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا حکم دے دیا ہے جو ایک اندازے کے مطابق تقریباً 2ہزار ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے اس کا اعلان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا تھا تاہم اس فیصلے پر امریکا میں شدید تنقید کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے سیکریٹر دفاع سمیت کئی سینئر عہدیداروں نے شام کے حوالے سے سالہ پرانے معاملے پر اس طرح کے اچانک فیصلے پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے شام میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کو شکست دے دی ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ ’شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا واحد مقصد داعش کے جنگجوؤں کی شکست تھی‘۔ بعد ازاں امریکا کے سیکریٹری دفاع جم میٹس اور نائب وزیر خارجہ بریٹ میک گروک نے جنگ زدہ ملک شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جم میٹس نے اپنے استعفیٰ میں تحریر کیا تھا کہ میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ احترام سے پیش آیا جائے اور شرپسند عناصر کے خلاف سختی برقرار رکھی جائے کیوں کہ ہم گزشتہ 4 دہائیوں سے ان مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی صورت حال کو درست رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے کیوں کہ یہی ہماری سلامتی، خوش حالی اور روایات کے لیے سازگار ہے اور ہم اس کوشش میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر مضبوط ہوں گے۔ امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان ے شام میں داعش کے خلاف جنگ کی سربراہی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ استنبول میں ایک تقریر کے دوران رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی فی الحال شام میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز رکھے گا جبکہ شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں پر حملے عارضی طور پر معطل کردیے جائیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

بین الاقوامی

اسرائیلی حملے جاری | مزید19فلسطینی جاں بحق

July 7, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل حماس مذاکرات | پہلا دور بے نتیجہ ختم

July 7, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی یمن میں 3بندرگاہوں اور پاور پلانٹ پر بمباری

July 7, 2025
بین الاقوامی

تائیوان ،پاکستان اور ٹیکساس میں سیلاب کا قہر | 150سے زائد کی موت، 460زخمی،41لاپتہ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?