واشنگٹن//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں فرانس کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر ایمونویئل میکرون کے ساتھ شام اور دہشت گردی کے خاتمہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔وائٹ ہا¶س نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فرانس نے ٹرمپ کو اپنے یہاں 14 جولائی کے یوم باسیل کے موقع پر تقریبات میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا ہے ۔ اپنے دورے کے دوران ٹرمپ اپنے ہم منصب میکرون کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کے علاوہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔رائٹر۔