سرینگر// شالیمار سے ملحقہ دودھ محلہ میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں گاوخانہ اور اس میں موجود تین گائیں اور ان کے تین بچھڑے زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی شہری ظہور احمد ڈار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ شالیمار سے ملحقہ دودھ محلہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 3 بجے فاروق احمد راتھر ولد غلام محمد کے گھر کے قریب موجود گاوخانہ سے آگ نمودار ہوئی جس نے تیزی سے پورے گاوخانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جب تک محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تب تک گاوخانہ راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ گاوخانہ میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے تین گائیں اور تین بچھڑے زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔