شاجی موڑ ۔سانگلہ 6کلو میٹر سڑک کھڈوں میں تبدیل

سرنکوٹ//محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت سرنکوٹ کے شاجی موڑ تا سانگلہ تعمیر ہوئی 6کلو میٹر سڑک اس وقت کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں و ٹرانسپورٹروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔مکینوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں سے سڑک کی مرمت ہی نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے مسافروں بالخصوص حاملہ خواتین اور مریضوں کو ہسپتال تک منتقل کرنے میں شدید مشکلات درپیش رہتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پانچ سال قبل مذکورہ سڑک پر متعلقہ حکام نے تارکول بچھایا تھا لیکن نکاسی آب کے سلسلہ میں نالیوں کا کوئی بندوبست ہی نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے سڑک پر بچھایا گیا تار کول اکھڑ کر سرک کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ۔مکینوں نے بتایا کہ سڑک کی مرمت کے سلسلہ میں اس سے قبل کئی مرتبہ وہ متعلقہ حکام کے دفتر کے چکر کاٹ چکے ہیں لیکن ابھی تک زمینی سطح پر صورتحال جوں کی تو ں ہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ رابطہ سڑک کے نکاسی نظام کےساتھ ساتھ اس کی مرمت بھی کی جاسکے ۔