Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

شاجن ترال ۔ہر معاملے میں نظر انداز

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 12, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
شاجن سب ضلع ترال کا ایک دورافتادہ علاقہ ہے جو کہ پانزو گاؤں سے تقریباً سات کلومیٹر کی دوری پر ایک پہاڑ کے دامن میں واقع ہے۔ یہ ایک واحد علاقہ ہے جہاں نہ لوگوں نے آج تک سڑک دیکھی ہے اور نہ ہی بجلی کا نام و نشان۔ اگر اسکول کی بات کرے تو وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ علاقے  میں ایک میڈل اسکول تو قائم ہے جو کہ عرصہ دراز سےکھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہےجبکہ حسرت کا مقام یہ ہے کہ اس اکیسویں صدی میں بھی اس دور دراز علاقے میں آباد لوگوں کے لئے علاقے میں طبی سہولیات کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ کئی دہائیوں سے ایک تکلیف دہ زندگی بسر کررہے  ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کو ترقی کے اس دور میں بھی موبائیل فونز کو چارج کرنے کے لئے پہاڑ سے نیچے سات کلومیٹر آنا پڑتا ہے اور بعد میں گھنٹوں کا سفر طے کرکے اپنے گھروں کو واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں، میں نے اپنے ساتھی شیخ کوثر کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا، جہاں ہم نے لوگوں کو درپیش پریشانیوں کا بلکل نزدیک سے مشاہدہ کیا۔ یہاں کے لوگ آج بھی پرانے زمانے کی طرح سادگی سے زندگی بسر کررہے ہیں اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باوجود بھی ہمت اور حوصلے سے اپنا کام کاج کررہے ہیں۔ لوگ اس جدید دور میں بھی لکڑی کے چولہے جلاکر اپنے لئے روٹی، چائے اور باقی چیزیں تیار کرتے ہیں ،جس سے آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہاں کے لوگ ترقی کے کس مقام پر ہے۔ جہاں اس دور میں کشمیر کے تقریباََ ہر علاقے میں اسکولی بچوں کے لئے گاڑیوں کا انتظام ہے اور اسکولوں سے صرف ایک کلومیڑ دور رہ رہے بچے بھی ان گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں، وہی شاجن ترال کے اسکولی بچوں کا حوصلہ کمال کا ہے، جو روز نو کلومیٹر کا پیدل سفر کرکے لرگاؔم نامی ایک گاؤں میں جاکر تعلیم حاصل کرتے ہیں اور شام کو گھنٹوں کا سفر طے کرکے شاجن ٹاپ پہاڑ کو پار کرکے واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں جو کہ واقعی ایک فخر کی بات ہے۔ علاقے کے لوگ کو آج تک ہر سرکار نے مکمل طور پر نظرانداز کیا ہواہے۔یہاں کے لوگوں کواُس دن اُمید کی کرن تب نظر آئی تھی جب 2013 میں علاقے کے لئے سرکار نے پہاڑ کو مشینز لگاکر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی) کے تحت سات کلومیٹر سڑک کا کام شروع کیا تھا مگر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے سات سال گزرنے کے باوجود بھی سڑک کا کام پائے تکمیل تک نہیں پہنچا  ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں کوئی کمی نہیں آسکی بلکہ دن بدن  اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لوگوں کے مطابق اگر سڑک کو ہی تعمیر کیا جائے گا تو باقی ترقیاتی کاموں کو بھی پھر انجام دیا جاسکتا ہے۔ گاؤں کے لوگ صرف ریڈیو کے ذریعے ہی باقی دنیا کے بارے میں جانتے ہیں جبکہ اکثر لوگوں، خاص کر عورتوں اور بچوں کو وہاں ابھی بھی اخبارات اور ٹیلی ویڑن جیسی اہم ترین ذرائع کے بارے میں کوئی علمیت ہی نہیں ہے۔ آج تک کئی بارریاستی انتظامیہ کاکوئی نہ کوئی آفیسر یہاں ضرور آیا ہوگا لیکن شاید سیر تفریح کی غرض سے ہی آیا ہوگاکیونکہ علاقہ کی صورت حال میں آج تک کوئی بدلائو لانے کی کوئی کوشش ہی نہیںکی گئی ہے۔یہاں کے لوگوں کے مطابق حال ہی میں یہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر ترال شبیر احمد رینا یہاں آئے تھے جنہوں نے یہاں کے لوگوں سے مل کر صورت حال معلوم کی ،شاید انتظامی امور کے پہلے افسر ہوں گے جولوگوں  سے ملےہیں۔ اس آفیسر نے علاقے میں اپنی ٹیم سمیت چھ کلومیڑ پہاڑ کا پیدل سفر کرکے لوگوں سے ملاقات کی ،اُن کے مسائل سُنے اور علاقے کا مشاہدہ کرکے اس بات کا اعتراف کیا کہ شاجن علاقے کو آج تک بہت زیادہ نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بنیادی سہولیات جیسے سڑک،  پانی،  بجلی، طبی مراکز، اسکول اور باقی سہولیات کا نہ ہونا ایک سنگین معاملہ ہے جس کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور مدد کریں گے،اُن کی یقین دہانی سے یہاں کے اُن لوگوں کا حوصلہ کافی بڑھ گیا ،جنہوں نے آج صرف دو محکموں کے ملازمین کو علاقے میں دیکھا تھا یا تو محکمہ تعلیم کے اساتذہ کو یا جنگلات ملازمین کو۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ آخر شاجن علاقے کے لوگوںکے ترقی کے خواب کب پورے ہونگے اور وہ بھی باقی علاقوں کی طرح بنیادی سہولیات حاصل کرکے سکون کا سانس لے سکیں گے؟۔
موبائل نمبر؛9596276949
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

کالممضامین

رفیق مسعودی کا شعری مجموعہ’’بے پے تلاش‘‘ ادبی تبصرہ

July 4, 2025
کالممضامین

نوجوانوں میں خاموشی کا چلن کیوں؟ غور طلب

July 4, 2025
کالممضامین

مختلف ایپس جوا بازی کی نئی شکلیں | تفریح کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کے آن لائن ذرائع حال واحوال

July 4, 2025
مضامین

محرم الحرام اور سانحۂ کربلا سبق آموز

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?