نیوز ڈیسک
جموں//سی بی آئی نے جموں میںچیف ہارٹیکلچر اور اسکے ایک ساتھی کو 10 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔اس کیس میں ایک جونیئر ملازم کی من پسند پوسٹنگ اور پروموشن شامل ہے۔دونوں ملزمان کے گھر اور اسپیشل سکریٹری (باغبانی) کے مکان کی تلاشی لی گئی اور تلاشی کے دوران، 3.5 لاکھ روپے (تقریباً) کی نقدی اور دیگر دستاویزات بشمول منقولہ/ غیر منقولہ جائیداد برآمد کئے گئے۔CBIترجمان نے کہا کہ سینئر افسر کا کردار سی بی آئی کے زیرِ تفتیش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹنگ اور پروموشن کے لیے ایک سینئر افسر کی طرف سے رشوت کی چونکا دینے والی مانگ نے ایک اہلکار کو شکایت کے ساتھ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے رجوع کرنے پر مجبور کیا۔سی بی آئی ترجمان نے کہا، ’’شکایت کنندہ کی پوسٹنگ کے لیے 10 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے اور پروموشن سمیت اس کے محکمانہ مسائل کو حل کرنے کے الزام میں ملزم اور دیگر کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا‘‘ ۔ ضروری تصدیق اور بنیاد پر کام کرنے کے بعد، سی بی آئی نے گھات لگا کر چیف ہارٹیکلچر آفیسر سربجیت سنگھ اور درمیانہ دار گوہر احمد ڈار کو رشوت دیتے اور لینے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔