روہتک// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کی حکومت کے دوران ہوئے مبینہ زمین گھپلوں کے سلسلے میں آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔سی بی آئی کی دہلی سے ایک ٹیم صبح ہی مسٹر ہڈا کے یہاں ماڈل ٹاؤن میں ڈی پارک ایریا میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی اور اس نے رہائشی کمپلیکس کو سیل کرنے کے بعد اپنی کارروائی شروع کر دی۔ سی بی آئی کے اہلکاروں نے کسی کو بھی اس دوران گھر کے اندر نہیں آنے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھاپے کی کارروائی کے دوران مسٹر ہڈا اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی کی دیگر ٹیمیں مبینہ زمین گھپلوں کے سلسلے میں دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں 30 دیگر مقامات پر چھاپے ماری کر رہی ہیں۔تفصیلات کا انتظار ہے ۔یو این آئی
سی بی آئی کا سیاسی بدلے کیلئے استعمال جاری ہے :ممتا بنرجی
کلکتہ//وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ پریشان کیے جانے کا بی جے پی حکومت پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے یہ سب کررہی ہے ۔سی بی آئی کے ذریعہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کے خلاف زمین کے الاٹ منٹ میں گڑبڑی کے معاملے میں کیس رجسٹرڈ کیے جانے کے پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھاہے کہ [؟]یہ جماعت سیاسی بدلے کے تحت کام کررہی ہے [؟] اور کسی کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ [؟]سیاسی بدلے [؟] کے تحت کام چل رہا ہے ، بی جے پی حکومت نے مرکزی ایجنسیوں کی مدد سے کلکتہ سے دہلی تک اور دیگر ریاستوں میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے ۔خیال رہے کہ سی بی آئی نے گڑگاؤں میں 1417ایکڑ زمین الاٹ منٹ میں گڑبڑی کے معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس لیڈر ہڈا سمیت دیگر افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے اور ہریانہ، دہلی اور پنجاب سمیت 20مقامات پر چھاپہ مارا ہے ۔سی بی آئی کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ [؟]یہ ایک ایسی ایجنسی ہے جس کا کوئی سربراہ نہیں ہے بلکہ بی جے پی کی ریڑھ کی ہڈی بن گئی[؟]۔وزیر اعظم نریندر مودی، چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی اور کانگریس لیڈرملکا ارجن سنگھ کھڑکے کی قیادت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی کل جمعرات کو سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کے انتخاب کیلئے میٹنگ ہوئی تھی۔اس وقت ناگیشور راؤ کارگزار سی بی آئی ڈائریکٹر ہے ۔اس اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اکثریت کے فیصلے سے سابق ڈائریکٹر آلوک ورما کو برطرف کردیا تھا۔جمعرات کو ہی سی بی آئی نے روز ویلی اور شاردا گروپ سے فلم سازی کیلئے روپے لینے کے الزام میں فلم ساز سری کانت مشرا جو ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے قریبی مانے جاتے ہیں کو گرفتار کیا تھا۔یو این آئی