نئی دہلی // سپریم کورٹ نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس عرضی کو سنے گا جس میں سیکورٹی فورسز کے انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس عرضی کی جانچ کرے گا جس میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں، جنہیں ڈیوٹیوں کے دوران ہجوم حملہ کرتے ہیں،کے انسانی حقوق کے تحفظ کی استدعا کی گئی ہے۔چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مرکزی حکومت، وزارت دفاع، ریاستی سرکار اور مرکزی ہیومن رائٹس کمیشن کو نوٹسس جاری کردی ہیں۔یہ عرضی پریتی گوکھلے اوت کاجل مشرا نامی دو لڑکیوں نے داخل کی ہے۔عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ فورسز اہلکاروں کے حقوق کا تفظ کیا جائے جب انہیں ڈیوٹیوں کے دوران ہجوم حملے کا نشانہ بناتی ہے۔