سرینگر//سیکرٹری فلوری کلچر پارکس اینڈ گارڈنز شیخ فیاض احمد نے کل سرینگر میں متعدد عوامی پارکوں کا دورہ کر کے وہاں جاری کاموں کا جائیزہ لیا۔ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شاہ، ایگزیکٹو انجنیئر فلوری کلچر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجنیئر فلوری کلچر، فلوری کلچر افسر، اسسٹنٹ فلوری کلچر افسر اور دیگر متعلقہ اہلکار بھی سیکرٹری موصوف کے ہمراہ تھے۔ باٹنیکل گارڈن کے دورے کے دوران سیکرٹری موصوف نے اس باغ کی صفائی ستھرائی کو بنائے رکھنے پر زور دیا۔ اس دوران انہیں باغ کے رکھ رکھاؤ کے حوالے سے اختراعی اقدامات کی جانکاری دی گئی۔ٹولِپ گارڈن کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اس باغ کو مزید جاذب نظر بنایا جانا چاہئے تا کہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو باغ کی جانب راغب کیا جاسکے۔ انہیں ٹُو لِپ گارڈن میں ایک میوزیکل فلوارہ تعمیر کرنے کے حوالے سے امور کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔بعد میں سیکرٹری نے چشمہ شاہی میں پی آئی سیکشن کا بھی دورہ کیا۔