گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیرکا ملک بھر کی دیگر وسطی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے تین روزہ سنٹرل یونیورسٹیوں کا مشترکہ داخلہ ٹیسٹ (CUCET-2020) جمعہ کے روز شروع ہوا۔داخلہ امتحان کیلئے یونیورسٹی نے تمام مناسب انتظامات کئے تھے اور کووِڈ – 19 کے رہنما خطوط پر عمل کیا گیا۔اس موقع پر عملہ نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سینیٹائزرز سمیت تمام لازمی سامان مہیا رکھاتھا اور طلباء میں سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کیا گیا۔ وائس چانسلر ، پروفیسر معراج الدین میر نے ڈائریکٹر داخلہ ، پروفیسر پروین پنڈت کے ہمراہ داخلہ ٹیسٹ مراکز کی نگرانی اور معائنہ کیا اور ٹیسٹ کے انعقاد میں شامل تمام افراد کے کردار کو سراہا۔ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے میں یونیورسٹی کے ہیلتھ سنٹر کے عملے نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔CUCET -2020 میں 14 مرکزی یونیورسٹیوں اور چار ریاستی یونیورسٹیوں سمیت 18 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا جن میں کشمیر یونیورسٹی، آسام ، آندھرا پردیش ، گجرات ، جموں ، جھارکھنڈ ، کیرالہ ، کرناٹک ، پنجاب ، راجستھان ، اوڈیشہ ، جنوبی بہار ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری ، ڈاکٹر امبیڈکر اسکول آف اکنامکس کی وسطی یونیورسٹی شامل ہیں۔ پہلے دن لداخ اور کشمیر ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قائم 13 مختلف مراکزپر منعقدہ دو میٹنگوں میں 2700 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔کشمیرمیں داخلہ امتحانی مراکزسینٹرل یونیورسٹی گاندربل کے گرین کیمپس، تولہ مولہ کیمپس ، نونر کیمپس ، سائنس اینڈ آرٹس بلاک ، ایس پی کالج سری نگر ، امر سنگھ کالج ، گورنمنٹ گرلز کالج نوا کدال ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میں قائم کیے گئے تھے۔