سرینگر/سینٹرل جیل سرینگر میں قیدیوں نے بدھ کو اپنی ہڑتال ختم کی جو جیل کے اندر حالیہ واقعہ کے بعد متعدد قیدیوں کیخلاف کیس درج کرنے کیخلاف کی جارہی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ آج تحصیلدار خانیار عبد الرحمان ڈار ضلع انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے جیل کے اندر قیدیوں سے ملے جس کے بعد قیدی اپنی ہڑتال ختم کرنے پر رضامند ہوگئے۔
قیدیوں کی ہڑتال اپریل5سے جاری تھی جب جیل کے اندر تشدد بھڑک اُٹھا تھا۔
گذشتہ روز قیدیوں کے رشتہ داروں نے پریس کالونی میں آکر احتجاج کرتے ہوئے قیدیوں کیخلاف دائر کیسوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا تھا۔