سرینگر // کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق صدر ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے سنیچر کولیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی۔ڈاکٹر کرن سنگھ کے ہمراہ انکا بیٹا سابق رکن اسمبلی وکرمادتیہ سنگھ بھی تھے اور انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ترقیاتی اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے UT کے موجودہ ترقیاتی منظر نامے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے نتیجے میں ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کئے جارہے ہیں ، اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے حکومتی عمل میں شفافیت اور ساکھ کو یقینی بنانے کے لیے جان بھاگیداری کے تصور کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔