سرینگر// سیلسن اسٹیلز نے اتوار کو سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں اپنے برانڈ پربل ٹی ایم ٹی کو باضابطہ طور پر لانچ کیا۔موصولہ بیان کے مطابق سیلسن اسٹیلز انتظامیہ جموں و کشمیر کے وسطی علاقے میں مختلف مصنوعات پیش کرکے جموں میں آرٹ مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کر رہی ہے۔ڈیلروں کی میٹنگ کی صدارت کرنے والے ڈائریکٹر سیلسن اسٹیل بلدیو سنگھ کانگ نے کہا’’ ہم ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹیل مینوفیکچررز میں سے ایک ہیں اور سالانہ 96000 میٹرک ٹن پیداواری صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔بلدیو نے مزید کہا’’ہم ٹی ایم ٹی کو آئی ایس او کے مطابق بناتے ہیں: 1786 سائز میں 8 ملی میٹر ، 10 ملی میٹر ، 12 ملی میٹر ، 16 ملی میٹر ، 20 ملی میٹر ، 25 ملی میٹر ، 28 ملی میٹر ، 32 ملی میٹر اور گریڈ میں ایف ای -415 ، ایف ای 500 اور ایف ای 550 میں 36 ملی میٹر‘‘۔اس موقع پر مارکیٹنگ ڈویژن کے سربراہ دھیرن ترپاٹھی نے ڈیلروں کو بتایا کہ پربل ٹی ایم ٹی کس طرح بازار میں دستیاب دوسرے مسابقتی برانڈز سے مختلف ہے اور معیاری مصنوعات کی یقین دہانی کروانے والے پربل ٹی ایم ٹی جرمن کوالٹی رولنگ کے ذریعے کیسے تیار کرتا ہے۔وادی کے ڈیلروں نے پربل ٹی ایم ٹی کوالٹی اور جموں و کشمیر کے لئے کمپنی کی کوششوں کو سراہا۔