سیلانی میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مینڈھر //مینڈھر سرحدی علاقہ منکوٹ میں فوج کی جانب سے منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔’شہید ارونگزیب والی بال ٹورنامنٹ ‘کے عنوان سے منعقدہ اس ٹور نامنٹ میں مختلف علاقوں کی 8والی بال ٹیموں نے شرکت کی جبکہ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام فوج کی 39آر آر بٹالین کی جانب سے کیا گیا تھا ۔اس ٹور نامنٹ کا فائنل میچ مینڈھر والی بال کلب اور چھترال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں مینڈھر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ۔اس موقعہ پر فوج کے سی ای او اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ بھی موجود تھے ۔فوجی آفیسر نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین نے دونوں ٹیموں کو نقدی انعام بھی دیا ۔