بڈگام//ممبر قانو ن ساز کونسل سیف الدین بٹ نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع بڈگام کے خانصاحب حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ریونیو کمپلیکس خانصاحب میں منعقدہ میٹنگ کے دوران بٹ نے مختلف محکموںکی طرف سے جاری مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیموںکی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔موجودہ موسم سرما کے پیش نظر سیف الدین بٹ نے محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسران کو علاقے میںنئی تعمیر شدہ سڑکوں بشمول مجہ پتھری۔ستھہارن اورویٹر پورہ میں ہنگامی بنیادوں پر میٹل ورک شروع کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے متعلقہ آفیسران پر مجہ پتھری۔دودھ پتھری سڑک کی تعمیر کے لئے کلیرنس حاصل کرنے کی ہدایت دی تاکہ 3.5کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ پر کام شروع کیاجاسکے۔دریںاثنا¿ آفیسران نے ایم ایل سی کو جانکاری دی کہ سڑکوں پر میکڈم بچھانے کےلئے پہلے ہی ٹینڈر اجرا¿ کئے گئے ہیں اور اپریل کے آخر تک حلقے میں میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔دریں اثنا¿ ایم ایل سی نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے عوامی دربار کے دوران دی گئی یقین دہانیوں کی عمل آوری اورپیش رفت کابھی جائزہ لیا۔