عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آکاش بیجو کی جموں و کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کے دن کے ایک پْرجوش آغاز میں، ویلی فریش سی سی نے 125 رنوں سے فتح حاصل کی۔ویلی فریش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورمیں 232 رن بنائے۔ ثاقب نذیر اور عادل کاچروو نے بالترتیب 75 اور 52 رن بنائے۔ ڈار انٹرپرائزز کی جانب سے اظہر اشرف نے صرف 28 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کی شاندار کارکردگی ثاقب نذیر کی طرف سے سامنے آئی جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔جواب میں ڈار صرف 107 پر آل آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے میچ میں Cemtac نے SWZ پر صرف 6 رنوں سے فتح حاصل کی۔ ارون چپرانا کو 71 رنز بنانے اور 3 وکٹیں لینے پر ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آج کا میچ مارننگ رائل گڈ ول بمقابلہ سپیکٹرم پانپوراور دوسرا مقابلہ دادو رینجرز اوربرچ بلاسٹرکے درمیان کھیلا جائے گا۔