جموں//یہاں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈوگرہ صدرسبھا کے صدرٹھاکرگل چین سنگھ چاڑک نے سرحدوں پر بڑھتی ہوئی ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزیوںاور کشمیرمیں خون خرابے کے واقعات پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے مہلوک پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ وادی کشمیرمیں پولیس اورفورسزپرپے درپے حملے اورسرحدوں پرسیزفائرکی خلا ف ورزیاں باعث تشویش ہیں۔انہوں نے وادی کشمیرکے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام میںاپناتعاون دیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کافرض بنتاہے کہ وہ ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کے درمیان آپسی بھائی چارے کوبرقراررکھنے کیلئے متحدرہیں ۔ا س سے قبل ڈوگرہ صدرسبھا کااجلاس منعقدہواجس میں تنظیم کی عالمی اکائی کے عہدیدارن کی نامزدگی عمل میں لائی گئی جس کے تحت سجاد راجہ کویونائٹیڈکنگڈم کاکوآرڈی نیٹر نامزدکیاگیا۔اس کے سمینہ راجا کوبھی مونیٹربنایاگیا۔اس کے علاوہ کمیٹی میں پروفیسرانیتابلوریہ، ڈین سوشل سائنسزاینڈڈائریکٹرآف سٹڈی فارہسٹری آف جموں اینڈلداخ ریجن جموں یونیورستی، کرنل ڈاکٹر وریندرساہی، وی آرچرخہ، سابق ڈپٹی برگیڈئرکمانڈر ٹرنڈ جرنلسٹ وغیرہ شامل ہیں۔چاڑک نے لوگوں کو عیداورامرناتھ یاتراکی مبارکبادپیش کی۔اس دوران میٹنگ میں میجرجنرل جی ایس جموال، ڈاکٹراین کے ڈوگرہ،کرنل کرن سنگھ جموال (ریٹائرڈ)، پریم ساگرگپتا، غلام احمدخواجہ، ڈی سی (ریٹائرڈ)،کرنل ڈاکٹروریندرکمارساہی، وی آرچرخہ، سوہیل کاظمی، گھمبیردیوسنگھ چاڑک، سیدامانت علی اورجنک کھجوریہ وغیرہ موجودتھے۔