سرینگر //ٹیکنالوجی میں وسعت کے اپنے مشن کو فروغ دیتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے کل سیر جاگیر سوپور میں ایک نئے اے ٹی ایم کا افتتاح کرتے ہوئے اپنی ٹیلر مشینوں کی تعداد کو 1307تک پہنچایا۔علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے بینک کے اس نئے اے ٹی ایم کا افتتاح بینکنگ کے زونل ہیڈ نارتھ کرن جیت سنگھ نے کیا جنکے ہمراہ کلسٹر ہیڈ پرویز احمد، بینک کے کئی معتبر گاہک، اور بینک کے کئی اعلیٰ افسراں موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ علاقے میں جے کے بینک اے ٹی ایم کی کمی محسوس کی جارہی تھی جسکا بینک نے بر وقت ازالہ کیا ۔ بینک کے صوبائی صدر نے اس موقع پر مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اپنیصارفینکی ضرورتوں کا احساس ہے اور کافی برسوں سے سیر جاگیر علاقے میں موجود جے کے بینک کی شاخ بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز پہلے بینک نے تُلی بل سوپور اور بال تل سونہ مرگ میں بھی نئے اے ٹی ایم چالو کئے ۔ سیر جاگیر میں ATMچالو ہونے سے اب ریاست میں جے کے بینک ٹیلر مشینوں کی تعداد 1203ہوگئی ہے اور مجموعی طور ملک بھر میں یہ تعداد 1307تک پہنچ گئی ہے۔