سرنکوٹ// سرنکوٹ کے صدر مقام سے دور لگ بھگ 5 کلو میٹر کی دوری پرواقعہ گائوں سنئی کے مزدور پیشہ سید سرفراز حسین شاہ کا 14سالہ بیٹا سید ما مور حسین شاہ نے قرآن پاک خافظ کرلیا ۔ سید سرفراز حسین شاہ نے تین برس قبل اپنے بیٹے کو دینی تعلیم حاصل کر نے کیلئے مرکزی ادارہ اور مدرسہ رضویہ سلطانیہ میں داخل کروایا تھا۔جس کے بعد مدراسہ میں معیاری تعلیم اور اپنی محنت ولگن کی وجہ سے سید مامور حسین شاہ 14 سال کی عمر میں قرآن پاک حافظ کرلیا ۔اس سلسلہ میں مولانا نظیر حسین شاہ، امام خطیب جامع مسجدسنئی مولانا اخلاق حسین شاہ نایب تحصیلدار بفلیاز سید فضل حسین شاہ نے سید مامور حسین شاہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ دینی تعلیم میں معیاری کارکردگی سے ان کے گائوں کانام روش ہو ا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سرنکوٹ میں کم عمر پہلا نوجوانوں ہے جس نے قرآن پاک حافظ کیا ہے ۔ اس موقع پر مڈل سنئی کے سرپنچ واحید حسین شاہ ،نایب سرپنچ جاوید حسین شاہ، رفیق حسین شاہ ،خواجہ محمد شفیع ،محمد نظیر خواجہ، جہانگیر حسین شاہ، تصور حسین شاہ ودیگران نے مذکورہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔