سید بہار علی شاہ کا انتقال

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی مشہور روحانی شخصیت سید پیر بہار علی شاہ کا سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ رہیلاں گوہلد میں انتقال ہو گیا ہے ۔ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ادا کی گئی ۔ان کی نماز جنازہ میں مرتضی احمد خان ،سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزار ملک ،بی ڈی سی ممبر امان اللہ چوہدری ،سرپنچ وسیم احمد خان کے علاوہ کئی پنچایتی اراکین و دیگر معززین نے شرکت کی ۔غور طلب ہے مرحوم روحانی شخصیت ہونے کیساتھ ساتھ محکمہ سوشل ویلفیئر سے سبکدوش ہو ئے تھے ۔مرحوم کی وفات پر سابقہ وزیر نثار احمد خان ،ایڈوکیٹ محمد رشید قریشی ،چوہدری رحیم داد ،اخلاق خان ،کانگریس لیڈر پروین سرور خان ،این سی لیڈر چوہدری ولی داد ،ایڈوکیٹ ندیم خان ،ایڈوکیٹ معروف خان ،حاجی محمد عظم ساگر ،ماسٹر عنایت اللہ خان ،سبکدوش لیکچر محمد رشید خان ،انجینئر ہمایوں سرور خان ،ایڈوکیٹ نظیر چوہدری ،سرپنچ شیراز اظہری ،یوتھ لیڈر راجہ محمود خان ،سرپنچ شوکت چوہدری ،محمد عظم فانی و دیگر کئی سیاسی ،وسماجی کارکنوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔