نئی دہلی// جموںوکشمیر حکومت نے باغبانی پیداوار کو فروغ دینے اور باغبانی مصنوعات کو عالمی بازار تک لے جانے کیلئے نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن انڈیا لمٹیڈ ( این اے ایف ای ڈی ) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔واضح ہے این اے ایف ای ڈی ملک میں زرعی پیداوار کیلئے چوٹی کا مارکیٹنگ کوآپریٹیو اِدارہ ہے ۔ این اے ایف ای ڈی کیساتھ مفاہمت پر دستخط کو جموںوکشمیر میں زرعی شعبہ ایک مثبت تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور اِس سے زیادہ پیداوار دینے والے سیب ، اخروٹ ، چیری ، پھول وغیرہ کی پیداوار میں اِضافہ ہوگا اور کسانوں کی آمدن میں تین سے چار گنا تک اِضافہ ہوگا۔مفاہمت نامے کے تحت این اے ایف ای ڈی 5500ہیکٹر اراضی کیلئے اگلے پانچ برسوں کے دوران 1700کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا اور سیب ، اخروٹ ، چیری ، ناشپاتی اور دیگر اہم باغبانی پیداوار پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ این اے ایف ای ڈی تمام اَضلاع میں 20فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن اگلے تین ماہ کے دوران قائم کررہا ہے۔این اے ایف ای ڈی جنوبی اور شمالی کشمیر اور کٹھوعہ میں تین کولڈ سٹور پانچ سو کروڑ رپے کی لاگت سے قائم کر رہا ہے اور ساتھ ہی تمام اہم باغبانی پیداوار کے لئے جی آئی ٹیگنگ بھی یقینی بنارہا ہے اور اس کے علاوہ سیب ، اخروٹ ، چیری زیتون وغیرہ جیسے میوہ فصلوں کی برانڈنگ کر رہا ہے ۔جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی موجودگی میں محکمہ زراعت اور باغبانی جموںوکشمیر کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری اور این اے ایف ای ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو کمار چڈہا کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط ہوئے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت ان چار امور انٹرونشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ پیداواری صلاحیت میں اِضافہ ، بہتر ین قیمت اور مارکیٹ سپوٹ کو یقینی بنانا ،خطرات کی تخفیف اور وابستہ سرگرمیوں کے ذریع تنوع پر بہت کوشش کر رہی ہے جن پر ترجیح دی جارہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں ڈویژن کی باغبانی پیداوار کو مارکیٹنگ پر زور دیا جائے گا اوراین اے ایف ای ڈی کشتواڑ اور بھدرواہ میں سیب کی اعلیٰ کثافت لگانے کے اِمکانات پر بھی غور کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ حکومت باغبانی پیداوار کو فروغ دینے اور پودے لگانے کے ایک معیاری لیبارٹری کے قیام کے لئے این اے ایف ای ڈی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ تمام پریمیم باغبانی پیداوار اور مارکیٹنگ کی جی آئی ٹیگنگ اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے ۔باغبانی پیداوار کو فروغ دینے اور منڈی میں مختلف علاقوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ہم کولڈ سٹوریج کی گنجائش میں اِضافہ ، کاشت کاروں کو بہتر قیمت کو یقینی بنانے کے لئے جموں ڈویژن میں باغبانی پیداوار کی شناخت اور فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘مفاہمت نامہ کے مطابق جموںوکشمیر حکومت کے ساتھ این اے ایف ای ڈی مستقبل میں یوٹی اِنتظامیہ کے ذریعے طبے شدہ مقامات پر کولڈ اَٹماس فیئر سٹوروں ، گریڈنگ اور پروسسنگ کی سہولیات کی شکل میں زراعت اور باغبانی کے پوسٹ ہارویسٹ اِنفراسٹرکچر تشکیل دے گی۔اِس کے علاوہ اعلیٰ کثافت پودے لگانے کے عمل آوری کے ساتھ این اے ایف ای ڈی روٹ سٹاک بڑھانے کے لئے ہائی ٹیک نرسری تیار کرے گا اور اِس سے کسانوں کی سہولیت کے لئے درآمد کرے گا۔اِس تاریخی اِقدام میں معیار کے پودے لگانے والے مواد کی جانچ کے لئے جدید ترین پروٹوکول کے مطابق وائرس انڈیکسنگ لیبارٹریوں کا قیام شامل ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر این اے ایف ای ڈی سنجیو کمار چڈہانے کہا کہ آرگنائزیشن پیداوار میں اِضافہ کرنے اور ہائبرڈ سبزیوں کے بیجوں اور اعلیٰ قدر کے غیر ملکی سبزیوں کے بیجوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیگی اور جموں ڈویژن کے کے خوشبودار پودوں کو مقبول بنانے پر خصوصی توجہ دے گی۔