سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری میں واقع دنیا کے سب سے بلند فوجی محاذ 'سیاچن' پر ایک بھاری بھرکم برفانی تودے کے نیچے دب جانے سے دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ سیاچن کے سب سیکٹر حنیف میں اتوار کی دوپہر کو فوج کی ایک گشتی پارٹی پر ایک بھاری بھرکم برفانی تودا گر آیا جس کی زد میں کچھ فوجی اہلکار اور پورٹر آ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد بچاو¿ کارروائیاں شروع کی گئیں اورفوجی اہلکاروں اور پورٹرس کو برف سے باہر نکالا گیا جن میں سے بعد میں دو فوجی اہلکاروں کی موت واقع ہوئی جبکہ باقی اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔