جموں //شیر کشمیر بھون جموں میں منعقد ہ ایک پروگرام کے دوران متعدد سیاسی کارکنوں نے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ان نئے سیاسی کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کر نے کیلئے پارٹی کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کی قیادت میں ایک تقریب کا ا ہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پارٹی ایک عوامی تحریک کے طور پر کام کر رہی ہے جوکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاست میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کر نے اور ان کو سہولیات فراہم کر نے کیلئے اپنا رول ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی کی حکومت کے دوران ریاست میں تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔انہوں نے نئی شمولیت اختیار کر نے واے کارکنوں سے اپیل کر تے ہوئے کہاکہ وہ اپنے علا قوں میں عوامی مسائل کی نشاندہی کر کے ان کو حل کر وانے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہوسکے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ان کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت سے نیشنل کانفرنس مزید مستحکم ہو گی ۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں حسینہ بیگم ،ممتا دیوی ،سلیمہ،ممتاز ،نیتو ،خوشبو ،سجاد احمد ،لکھن کمار ،پرویز ملک ،عمران ملک ،محمود وسیم ،محمد لطیف ،ودیگران موجود تھے ۔
سیاسی کارکنان کی نیشنل کا نفرنس میں شمولیت کادعویٰ
