ؔجموں//سابقہ وزیر اعظم ہند اٹل بہاری واجپئی کو جمعہ کے روز جموں شہرمیں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے الگ الگ مقامات پرتقاریب کاانعقادکرکے آنجہانی رہنماکوخراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران مقررین نے آنجہانی رہنما اٹل بہاری واجپئی کی سیاسی خدمات کو یادکرتے ہوئے اُن کی تصویر پر گلباری کر کے شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔سموہ تھیٹرکے ممبران ، دیوان دیوی سکول کے طلباء، جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی اورشیوشکتی سینا کے اراکین نے شردھانجلی سبھائوں میںبھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی روح کی شانتی کے لئے خصوصی دعااور انہیںشاندار الفاظ میں خراج پیش کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اٹل جی مسئلہ کشمیر کے دیرپاحل کے متمنی تھی، وہ ہمیشہ امن کے علمبردار رہے ہیں اس دوران مقررین نے واجپائی کو عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جمہوری اقدا ر کی بالادستی کے لئے کام کیا اور ہمیشہ اس پر وعدہ بند رہے۔ ان کی موت پورے ملک کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ انہوں نے واجپائی کے دورِ حکومت میں ہندوستان کے اندر امن وخوشحالی رہی جوکہ ایک مثال ہے۔ اور واجپائی کی تصویر پر گلباری کی۔تقاریب میں بڑی تعداد میں سماج کے مختلف طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اورمقررین نے واجپائی کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس دوران مقررین نے کشمیر میں قیام امن، غریب پرور اقدام اور ترقیاتی کاموں کے لئے اٹل جی کے رول کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ اس شخصیت نے دنیا بھر کے سیاسی منظر نامے پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔دن بھر مختلف سیاسی، سماجی، تجارتی، غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے واجپائی کی روح کی شانتی کے لئے کئی تقاریب منعقد کی گئیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔