سرینگر//سیاحتی صنعت سے وابستہ معروف سیاح خاندان اور ہاوس بوٹ اونرس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین غلام رسول سیاح کی اہلیہ کی وفات پر غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت پرسی کاسلسلہ جاری ہے۔ ایک بیان میں ایسوسی ایشن آف ڈومیسٹک ٹور آپریٹرس آف انڈیا کے کشمیر چیپٹر کے چیئرمین عبدالحمید نروری نے جموںوکشمیر ہاوس بوٹ اونرس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین غلام رسول سیاح کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر سیاح اور پختون خانوادوں کے ساتھ دل کی عمیق گہرائیوں سے تعزیت کااظہار کیا ہے اور مرحومہ کے حق میںمغفرت کی دعا کی ہے۔