کنگن// سیاحتی مقام سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران پہلی بار کھلا رکھنے کا سرکار نے فیصلہ لیا ہے اور زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر کا کام بھی شدو مد سے جاری ہے ۔معلوم رہے کہ موسم سرما کے دوران بھاری برفباری کے نتیجے میں صحت افزا مقام سونہ مرگ کو آمدورفت کے لئے بند کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے سیاحتی شعبہ سے جڑے افراد کا روز گار متاثر ہوتاتھا اور جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح سونہ مرگ کے دلفریب اور برفیلی پہاڑوں کا نظارہ کرنے کیلئے سونہ مرگ کا روخ موسم سرما کے دوران کرتے تھے، لیکن بھاری برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ پانچ ماہ تک بند رہنے کی وجہ سے سیاح بھی مایوس ہوکر سونہ مرگ سے 13کلو میٹر قبل گگن گیر علاقے سے سونہ مرگ کا نظارہ کرنے سے واپس لوٹ جاتے تھے جس کی وجہ سے نہ صرف سیاح سونہ مرگ کی سیرو تفریح کرنے سے محروم ہوجاتے تھے بلکہ صحت افزا مقام سونہ مرگ میں سیاحت سے جڑے افراد جن میں مرکبان، سیلج چلانے والے سنو بئکرس، ہوٹل مالکان جن میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازم کام کرکے روزگار حاصل کرنے اپنے اہلخانہ کی پروش کرتے تھے پانچ ماہ تک بروزگار ہوجاتے تھے ،جبکہ گلمرگ پہلگام جیسے سیاحتی مقام موسم سرما کے دوران آمدورفت کیلئے بحال رہتے تھے اور موسم سرما کے دوران ان دو مقامات پر محکمہ سیاحت کی طرف سے سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان مقامات پر موسم سرما کے دوران سیاحوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوتا ہے۔ صحت افزا مقام سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران آمدورفت کیلئے بحال رکھنے کیلئے مرکزی سرکار کی طرف سے گگن گیر سے شتکڑی تک سال 2015 میں 6.5کلو میٹر زیڈ مور ٹنل کا کام شروع کیا جو ابھی آخری مرحلے میں ہے اس ٹنل کا تعمیر کرنے کا مقصد سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران آمدورفت کیلئے بحال رکھنا ہے تاکہ موسم سرما کے دوران گلمرگ پہلگام کی طرح سونہ مرگ کو بھی بحال رکھا جائے، تاکہ یہاں پر بھی سیاح موسم سرما کے دوران لطف
سیاحتی مقام سونہ مرگ پہلی بار موسم سرما میں کُھلا رکھنے کا فیصلہ
