کولگام//سیاحتی مقام اہرہ بل کو فروغ دینے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کولگام نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے پہلا میگا اہرہ بل فیسٹول کا اِنعقادکیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکأ نے شرکت کی۔یہ پروگرام اہرہ بل واٹر فال پارک کے قریب منعقد کیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے تمام شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹول کا مقصد اہرہ بل کے سیاحتی مقام کو قومی اور بین الاقوامی سطح کی روشنی میں لانا ، اہرہ بل اور اس کے مختلف مقامات کی خوبصورتی کو پیش کرنا اور اسے فروغ دینا ہے ۔اِس موقعہ پرناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ محکمہ نے اہرہ بل جیسے ممکنہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اور مربوط کوششیں کی ہیں۔اِس موقعہ پر مصوری کا مقابلہ بھی منعقدکیا گیا ۔