منڈی// پونچھ ضلع کے سہڑی خواجہ میںمحکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔ہائر سکینڈری سکول میں زیڈ ای پی او کی نگرانی میں منعقدہ کھیل مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مختلف زمروں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ان مقابلوں کے دوران والی بال ،کھو کھو ،کبڈی ودیگر مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کبڈی کے زمرے میں کل نو ٹیموں نے شرکت کی جن میں سے ہائر سکینڈری سکول سہڑی خواجہ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسی طرح والی بال مقابلوں میں کل 14ٹیموں نے شرکت کی ۔والی بال زمرے میں ہائی سکول بچیاں والی کی ٹیم نے ہائر سکینڈری سکول شیندرہ کو ہرا کر کامیابی حاصل کر لی ۔اس ٹور نامنٹ میں 288کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع پونچھ میں رہبر کھیل کی بھرتی مکمل ہونے کے بعد سے ہی محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کر نے کیلئے متحرک ہو گیا ہے اور جگہ جگہ کھیل مقابلے منعقد کروا کے نوجوانوں کو منشیات سے دور اور کھیل کود کی جانب راغب کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔