سہواگ نے کرکٹ کے لئے ہندستان کی

نئی دہلی/ہندوستان کے اسٹار کرکٹر وریندر سہواگ نے آج ملک میں کرکٹ کوچنگ کے تجربہ کی از سرنوتشریح کے مقصد سے ہندستان کی پہلی تجربہ پر مبنی کوچنگ ویب سائٹ کری کُرو لانچ کی۔کری کُرو ملک میں اے آئی پر مبنی کرکٹ کوچنگ میں سرفہرست ہے جس کا مقصد اپنے یوجرز کے لئے انفرادی طور پر سیکھنے کا تجربہ فراہم کرنا ہے ۔ اس میں ہر کھلاڑی کے لئے ذاتی طور پر کورسز کو وریندر سہواگ اور سابق ہندوستانی کھلاڑی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے بازی کوچ (19-2015 ) سنجے بانگڑ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے ۔کری کُرو کے لانچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سہواگ نے کہا ‘‘ کری کُرو میں ہمارا مقصد ہندوستان میں کرکٹ کوچنگ کے تجربے کی از سر نو تشریح کرنا ہے ۔ ہمارے کورسز کو دنیا بھر کے کوچنگ ماہرین تک پہنچانے کے لئے احتیاطی طور پر تیا ر کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق خواہشمند کرکٹرز کے لئے ایک ہموار کوچنگ کا تجربہ فراہم کرایا جاسکے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کری کُر والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ شراکت دار بننے کا بھی موقع دیتا ہے کیونکہ وہ کرکٹ میں پیشہ ور کیریر کے لئے ضروری مہارات حاصل کرنے کی سمت میں مل کر کام کرتے ہیں۔ یہ اے آئی کی صلاحیت والی موبائل ویب پر مبنی اپلی کیشن ہے جو نوجوانوں کو دنیا بھر کے 30 منتخب کھلاڑی کوچوں کی ماسٹر کلاسز کے ذریعے کرکٹ کھیلنے میں مدد کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے ۔