پونچھ//فوج کی جانب سے ’نوسموکنگ ڈے ‘منانے کے سلسلے میں راجوری اورپونچھ اضلاع کے مختلف مقامات گورنمنٹ مڈل سکول چھترال ،یوتھ سنٹر کلالی، گورنمنٹ مڈل سکول بسونی پرمختلف بیداری لیکچروں کاانعقاد کیاگیاجس کامقصد طلبا،نوجوانوں اور لوگوں کوسگریٹ نوشی کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دیناتھا۔اس دوران نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ نشے سے دوررہیں اوربہترسماج تشکیل دینے میں اپناکردارنبھائیں۔مقررین نے کہاکہ سگریٹ نوشی سماج میں ایک بدعت ہے جس کے خاتمہ کیلئے سماج کے ہرفرد کواپنی ذمہ داری نبھانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سگریٹ انسان کی صحت کیلئے نہایت مضرچیزہے اوراس کے استعمال سے انسان کے جسم میںمختلف بیماریوں جنم لیتی ہیں۔مختلف مقامات پرمنعقدہ تقریبات کے دوران لوگوں نے فوج کی طرف سے سماج کی بہبودکیلئے منعقدکیے جارہے بیداری پروگراموں کوسراہا ۔