سری نگر// سکھ اقلیتی فورم کے ایک وفد نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت سابق قانون ساز سریندر اَمباردارکررہے تھے۔انہوں نے جموں وکشمیر میں رہنے والے سکھ برادری کے مختلف فلاحی اَمور سے متعلق مطالبات کی ایک یادداشت لیفٹینٹ گورنرکوپیش کی جس میں تبادلہ اِنسدادِ قانون پر عمل درآمد،سکھوں کے لئے خصوصی ملازمت کا پیکیج ، مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش اور اس سے وابستہ دیگر ترقیاتی کام، نئی صنعتی پالیسی کے تحت فوائد میں توسیع ، حد بندی کے عمل میں ریزرویشن ،اسمبلی نشستوںمیں ریزرویشن وغیرہ شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبروں کو بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام خدشات اور مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ جموں وکشمیر حکومت معاشرے کے ہرطبقے کے مفاد ات کو بلا اِمتیاز تحفظ فراہم کرتے ہوئے مساوی ترقی کی طرف وقف ہے۔‘‘